منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان کے ساتھ سرحد،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا،اہم ترین اعلان

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سینٹ کوبتایا ہے کہ افغانستان کیساتھ سرحدی انتظام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ٗآمدورفت اور تجارت کو قانونی بنایا جائے گا ٗ باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، دوسرا اور تیسرا مرحلہ بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا ٗوفاقی دارالحکومت میں بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت روکیں گے اس حوالے سے چار نئے قوانین بنائے جائیں گے۔ پیر کو سینیٹر طاہر حسین مشہدی اور چوہدری تنویر خان

کی تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی 50 فیصد جی ڈی پی منشیات کی پیداوار کے گرد گھومتی ہے اور 25 لاکھ افغان شہری پوست کی کاشت سے وابستہ ہیں۔ پاکستان میں پوست کی کاشت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور دنیا بھی اس کو تسلیم کر رہی ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کے لئے باڑ لگانے اور خندق کھودنے کا عمل جاری ہے ٗاس سلسلے میں بلوچستان میں 473 کلو میٹر طویل بارڈر پر خندق کی کھدائی کر دی گئی ہے۔ سرحد پر آمدورفت کے لئے گیٹس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ دشوار گذار پہاڑی علاقوں کی وجہ سے مشکلات ضرور ہیں لیکن اس سلسلے میں سرحدی انتظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ فاٹا کی موجودہ حیثیت کی وجہ سے بھی ان علاقوں میں ایف آئی اے اور امیگریشن کے قوانین کا اطلاق نہیں ہو سکتا، 100 فیصد قانونی آمدورفت کو ابھی تک یقینی نہیں بنایا جا سکا۔ باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، دوسرا اور تیسرا مرحلہ بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے آر پار بسنے والے قبائل کو بھی سہولت فراہم کریں گے تاہم غیر قانونی تجارت اور سمگلنگ سے پاکستان کو نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں واقع عمارتوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں آئی سی ٹی اور وزارت داخلہ اس طرح کے اقدامات کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت 34 بھٹے چل رہے ہیں۔ 2013ء میں پہلی مرتبہ سروے کیا گیا اور ان کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تاہم اکتوبر 2015ء تک بھٹہ مالکان نے حکم امتناعی لئے رکھا۔ اس وقت 16 بھٹے رجسٹرڈ ہیں اور 10 کی رجسٹریشن کا عمل ہو رہا ہے۔ متعلقہ ادارے بھٹوں کے حوالے سے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پچھلے تین ماہ کے دوران متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ بھٹہ مالکان کو 5 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

بھٹوں کے معاملات کو باضابطہ بنانے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں اس سلسلے میں قانون سازی کی گئی ہے۔ مزدوروں کے بچوں کو ہر ماہ دو ہزار روپے الاؤنس اور مفت تعلیم کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں چار نئے قوانین کا مسودہ انتظامیہ تیار کر رہی ہے۔سینیٹر شیری رحمان کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 2013ء میں وزیراعظم نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نئے جہازوں کی خریداری کے لئے 16 ارب روپے کا پیکیج دیا لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

جہاز پرانے ہونے کی وجہ سے ویٹ لیز اور ڈرائی لیز پر نئے جہاز لئے گئے۔ 34 جہازوں میں سے اس وقت 13 پی آئی اے کے اپنے جہاز ہیں جبکہ باقی ڈرائی لیز اور ویٹ لیز پر لئے گئے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔ نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی گئی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے منصوبہ پیش کریں۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وہ اس حوالے سے اپنا منصوبہ پیش کریں گے کہ کس طرح پی آئی اے کو بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔

اجلاس کے دور ان سینیٹ میں ہر ضلع میں خواتین کے لئے الگ یونیورسٹی قائم کرنے سے متعلق قرارداد نمٹا دی گئی۔ اجلاس میں اس حوالے سے سینیٹر سراج الحق کی تحریک التواء ایجنڈے میں شامل تھی لیکن محرک کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے نمٹا دیا گیا۔سینیٹ میں بلوچستان میں گھریلو صارفین کے لئے قدرتی گیس کے تین سلیبس بنانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی گئی اس حوالے سے سینیٹر عثمان کاکڑ نے قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

اجلاس کے دور ان سینیٹ نے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں جدید طبی آلات کی فراہمی اور موجودہ حالات کی مرمت کے نظام کو بہتر بنانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ اجلاس کے دور ان سینیٹ میں اسلام آباد میں تمام سڑکوں پر زیبرا کراسنگ کے نشانات بنانے کے لئے قرارداد کی منظوری دے دی گئی اس سلسلے میں سینیٹر شیری رحمان نے قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

اجلاس کے دور ان سینیٹ میں مردم شماری کے حوالے سے تحریک پر بحث کا معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔ ایجنڈے میں سینیٹر تاج حیدر کی تحریک بھی شامل تھی۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ متعلقہ وزیر کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ اس معاملے کو موخر کیا جائے، انہوں نے بیرون ملک جانا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ پیر کو تو متعلقہ وزیر اسلام آباد میں ہی تھے اور (آج) 31 اکتوبر سے ان کا غیر ملکی دورہ شیڈول میں ہے۔ انہیں ایوان میں آنا چاہئے تھا۔ انہوں نے وزیر پارلیمانی امور کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں اس معاملے کا جواب دینے کے لئے کسی دوسرے وزیر کی ذمہ داری لگائی جائے۔

اجلاس کے دور ان سینیٹ میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق تحریک پر بحث کا معاملہ موخر کر دیا گیا ٗیجنڈے میں اس حوالے سے سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک بھی شامل تھی تاہم چیئرمین نے معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔اجلاس کے دور ان سینیٹ میں ملک میں جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کرنے والوں کو سخت سزا دینے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔ پیر کو اس سلسلے میں ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی نے قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔اجلاس کے دور ان سینیٹ میں اسلام آباد میں کم آمدنی والے افراد کے لئے خصوصی ہاؤسنگ سکیم متعارف کرانے سے متعلق قرارداد پر غور موخر کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پیر کو ایجنڈے میں چوہدری تنویر خان کی قرارداد بھی شامل تھی لیکن محرک کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…