جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کوکس کے ذریعے قتل کروایا، والدین کو چپ رہنے کیلئے 17اور 18اکتوبر کو کیا پیشکش کی گئی ،دھماکہ خیز انکشاف

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن)سوشل میڈیا سٹار اور معروف ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کی جانب سے پیسوں کی پیشکش کی گئی ہے ۔ مفتی عبدالقوی کی عدالت پیشی کے موقع پر ملتان کچہری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالقوی نے اپنے بندوں کے زریعے 17اور 18 اکتوبر کو پیسوں کی پیشکش کی.قندیل بلوچ کے والد نے کہا کہ میں عدالت سے استدعا کروں گا

کہ عدالت ملزم مفتی عبد القوی کا مزید ریمانڈ دے تاکہ قتل کیس کی مکمل تفتیش ہو سکے اور حقائق سامنے آئیں. انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے کہنے پر میری بیٹی کو قتل کیا گیا.مفتی عبدالقوی کو سزا دے کر مجھے انصاف دیں.انہوں نے مزید کہا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچنے چاہیے. بیٹے وسیم کو معاف نہیں کروں گا.قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ میرا دوسرا بیٹا اسلم شاہین بے گناہ ہے.انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم عبدالباسط مفتی قوی کا رشتہ دار ہے.اس موقع پر قندیل بلوچ کی والدہ انور بی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالقوی میری بیٹی کا قاتل ہے کبھی معاف نہیں کروں گی.انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کا مفتی عبدالقوی سے جگھڑا ہوا تھا جس پر اس نے قندیل بلوچ کو قتل کی دھمکی دی تھی.انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے بعد قندیل ملتان آئی تو وہ بہت ڈری ہوئی تھی.اس موقع پر قندیل بلوچ کے والدین نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے.۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…