اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے راہنما و قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں الزامات پر نااہل ہو سکتے ہیں اداروں کی تضحیک کرنا نواز شریف کا خاصہ ہے ۔ وزیر اعظم سمیت سب وزراء نواز شریف کے دربار میں حاضر ہونے لندن پہنچ چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک خودکرپشن میں ملوث ہیں
رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کو ان کے خلاف آواز بلند کرنے کا حق ہے کرپشن کے خلاف ووٹرز بھی وزیر اعلی کے خلاف آواز بلند کرسکتے ہیں تو پھر ضیاء اللہ آفریدی کیوں نہیں ؟ صوبائی حکومت نے کے پی کے میں احتساب کا ادارہ بند پڑا ہے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ واویلا کرنے والے عمران خان نے کے پی کے میں احتساب کے ادارے کو تالا لگا دیا جبکہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں ۔ ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف بے بنیاد ریفرنس دائر کیا گیا کیونکہ انہوں نے پارٹی سے استتعفی دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کی آصف زرداری سے ملاقات میں حرج نہیں کیونکہ آصف زرداری کے صوبہ خیبرپختونخوا پر بہت احسنات ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دربار میں حاضر ہونے لندن پہنچے ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لندن چلے گئے ہیں کیونکہ دربار کا بلاوا آیا تھا ۔