منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

قادیانیوں کی ہوشیاری،الیکشن قوانین میں ترمیم،اب بھی بہت کچھ رہتا ہے ، راجہ ظفر الحق کے صبر کا پیمانہ لبریز،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ ملک میں قادیا نیوں نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے ہیں، الیکشن قوانین میں جو ترمیم ہوئی ہے اس میں بھی انہوں نے چالاکی اور ہوشیاری سے ایسی چالیں چلیں جو ظاہر ہو گئیں جسکی تصحیح ہو گئی،الیکشن بل میں تھوڑی چیز یں ابھی بھی باقی رہ گئی ہیں جو کسر رہ گئی ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گی،طویل جدو جہد کے بعد پاکستان کوآزادی حاصل ہوئی ،

آزادی کی بنیاد دین اسلام ہے ،انہی بنیادوں پر آزادی قائم رہتی ہے تو پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ، مسلمانوں کو جم کر کھڑا ہو نا ہو گا ، مرحوم آغا شورس کشمیری برصغیر پاک ہند کے نامور صحافی ، خطیب ، ادیب ، شاعر اور دانشور تھے۔ ان کی سماجی صحافتی ، مذہبی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام مرحوم آغا شورس کی یا دمیں منعقد ہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ مرحوم آغا شور س اصلاف کا تسلسل تھے۔ اس طرح کی تقریبات منعقد کرکے ان کی تصنیفات کے ذریعے ان کی خدمات کو زندہ جاوید بنایا جاسکتا ہے۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ آغا شور س سے ان کی زندگی کے آخری دنوں میں بہت گہرا تعلق ہوگیا تھا۔ جب میں نے اسلم قریشی(ختم نبوت تحریک کے ہیرو) کا مقدمہ فوجی عدالت میں لڑا تو وہ بہت خوش تھے اور مجھ سے فرمائش کی کہ پورے مقدمے کی روداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے اخبار چٹان میں شائع کرسکیں۔آغا شورس بلند پایہ ادیب ، خطیب اور شاعر بھی تھے اور جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے خون کو شاعری کے ذریعے خوب گرمایا اورمرحوم ان لوگوں میں شا مل تھے جنہوں نے برصغیر میں اس وقت کی طاقت کو وہاں سے نکالا جس کا سورج کہیں غروب نہیں ہوتا تھا۔

پاکستان کے قیام میں علماء کرام کا کردار بھی نمایاں ہے، انہوں نے کہا کہ قادیا نیوں نے بھی ہاتھ پاؤں مارنے شروع کیئے ہیں الیکشن قونین میں جو ترمیم ہوئی ہے اس میں بھی دیکھا کہ انہوں نے چالاکی اور ہوشیاری سے ایسی چالیں چلیں جو ظاہر ہو گئیں پھر سب نے مل کر کہا کہ ہم تصحیح کر نے کو تیا رہیں تصحیح تو ہو گئی ہے تھوڑی چیز باقی رہ گئی ہے جو کسر رہ گئی ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گی، راجہ محمد ظفرالحق نے تقریر میں یقین دہانی کرائی کہ آغا شورس کشمیری کے بیٹے جو معطل ہوچکے ہیں۔ ان کی بحالی کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ طویل جدو جہد کے بعد آزادی حاصل ہوئی ہے آزادی کی بنیاد دین اسلام ہے ،انہی بنیادوں پر آزادی قائم رہتی ہے تو پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں مسلمانوں کو جم کر کھڑا ہو نا ہو گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…