اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف 2نومبر جمعرات کو کو وطن واپس پہنچیں گے جبکہ 3نومبر کو نیب عدالت میں پیش ہونگے۔ مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے لندن جائیں گے اور وہاں سے 2نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔ پانامہ کیس ریفرنسز میں 3نومبر کو نیب عدالت اسلام آباد میں پیش ہونگے۔ ترجمان مسلم لیگ ن
پرویز رشید نے سابق وزیراعظم کیو طنو اپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن جائیں گے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف پیر یا منگل کے روز لندن جائیں گے۔ جہاں پر نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اداروں سے محاذ آرائی ترق کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کریں گے۔