منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

رات گئے پاکستان زلزلے سے لرز اُٹھا،شدت 5.9ریکارڈ کی گئی،مزید تفصیلات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ،پشاور ، مردان،سوات ، مانسہرہ ، باجوڑ ایجنسی ، ایبٹ آباد ،دیر، خیبر اور باجوڑ ایجنسی سمیت ملک کے دیگر کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9ریکارڈ کی گئی

جبکہ اس کی گہرائی 38کلومیٹر زیر زمین اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب تقریباً رات 10.50 پر ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 38کلومیٹر زیر زمین اور مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد راولپنڈی ، گلگت بلتستان ، آزادکشمیر، شمالی و بالائی علاقوں ناران ، کاغان ، بالاکوٹ سوات، دیر بالا ، دیر زیریں ، شمالی وزیر ستان ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، باجوڑ اور خیبر ایجنسی ، چترال ، تورغر ، سرگودھا ، کوٹ مومن اور سانگلہ ہل سمیت ملک کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے ۔ شدید زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم اس دوران کہیں سے کسی جان و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…