ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف تو گیا اب ۔۔۔! عمران خان نے شہبازشریف کیخلاف انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف تو گیا اب شہباز شریف کے جانے کی باری ہے ٗ2002میں الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی مہم شروع کی تو کوسیاسی آدمی میرے ساتھ آنے کیلئے تیار نہیں تھا ٗاسوقت میانوالی کے بچے اور نوجوان باہر نکلے ٗ شہباز شریف نے اصلاحات کی جگہ پولیس کی وردیاں بدل دیں ٗ موقع ملا تو پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کرونگا ٗ خیبر پختون خوا میں تین سالوں کے دور ان ایک ارب 18کروڑ درخت لگائے ٗ

حکومت ملی تو پورے ملک میں شجر کاری کریں گے۔میانوالی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 21 سالہ جدوجہد میں بہت مایوسیاں ملیں ٗلوگوں نے مایوس کیا ٗالیکشن میں بھی مایوسیاں ملیں اور کچھ اپنے قریبی ساتھیوں نے بھی مایوس کیا لیکن میانوالی کے لوگوں نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ۔عمران خان نے کہا کہ جب 2002 میں الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی مہم شروع کی تو کوئی سیاسی آدمی میرے ساتھ آنے کیلئے تیار نہیں تھا، میرے ساتھ میانوالی کے بچے اور نوجوان باہر نکلے اور آج اللہ کے فضل سے تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب الیکشن مہم کیلئے لوگوں کے پاس جاتا تھا تو سب سے زیادہ پولیس اور تھانے کی شکایات ملتی تھیں اور اسی وقت لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی موقع ملا تو سب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کروں گا۔انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں جا کر عوام سے پولیس کے بارے میں پوچھ لیں ٗ وہاں صرف ایک سال کے دوران جرائم میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے سوچا کہ پختونخوا کی پولیس بہتر ہو گئی ہے اور سب لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں تو انہوں نے اصلاحات کی جگہ پولیس کی وردیاں بدل دیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی اچھی خاصی وردی تھی لیکن شہباز شریف نے ان کی وردیاں بدل کر انہیں ڈاکیا بنا دیا ہے،

موقع ملا اور انشاء اللہ آئندہ ملے گا تو خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کروں گا۔عمران خان نے کہاکہ ایک بھائی کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا جب کہ دوسرے بھائی جتنا بڑا ڈرامے باز آج تک نہیں دیکھا ٗشہباز شریف کہتا تھا کہ آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر قوم کا پیسہ نکالوں گا، اسے سڑکوں پر گھسیٹوں گا اور اگر 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو میرا نام بدل دینا۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوئی جبکہ انہوں نے صوبے میں تعلیم کا نظام بھی تہس نہس کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں حکومت ملی تو سرکاری اسکولوں میں صرف 50 فیصد اساتذہ آتے تھے جس کو درست کرکے ہم 100 فیصد پر لے گئے جبکہ صوبے میں آج تمام اساتذہ کی اہلیت پر بھرتی ہوتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 60 فیصد عوام کو ہیلتھ کارڈ دیئے جس کے ذریعے غریب عوام ساڑھے 5 لاکھ تک کا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ایسی پالیسی بنائی جائے گی جس سے مزدور اور محنت کشوں کی مدد ہوگی اور دس سال میں دس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر بے روزگاری کا خاتمہ کردیا جائیگا۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر نیب اور ایف بی آئی کو ٹھیک کروں گا ٗمجھے نہیں معلوم کہ آصف زر د اری نے کبھی کوئی ٹیکس دیا، شریف خاندان نیب میں جاتے ہوئے ایسے ہاتھ ہلاتا ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو ٗنواز شریف نے 300 ارب روپے چوری کرکے ملک سے باہر لے گیا، پاکستان میں چھوٹے چوروں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے اور بڑا چور پروٹوکول میں آتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ ان کی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ تین برس کے دوران ایک ارب 18 کروڑ درخت لگائے اگر حکومت ملی تو پورے ملک میں شجر کاری کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بے دردی سے جنگلات تباہ کیے گئے اور جو اس ملک میں درخت کاٹ رہے ہیں وہ ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مغرب کے ٹیکس کے نظام میں ٹیکس 90 فیصد امیروں سے اکھٹا کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں 90 فیصد ٹیکس عام آدمی سے لیا جاتا ہے جس سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آئے توامیروں سے ٹیکس اکھٹا کیا جائے گا اور ایسا ٹیکس نظام بنایا جائے گا جس میں غریب پر کسی قسم کا بوجھ نہیں رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…