پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4پشاور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ثبوتوں کیساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 20ہزار سے زیادہ جعلی ووٹ ڈالے ۔انہوں
نے کہا کہ ثبوت موجود ہیں کہ الیکشن کمیشن کے عملے کی ڈیوٹیاں صوبائی حکومت کی ایما پر تبدیل کی گئیں ۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور اے این پی کا تھا ۔ پی ٹی آئی کہاں سے آگئی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنا ووٹ بینک برقرار رکھا ہوا ہے تاہم پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ۔