منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

چین کو فالو کریں گے،عمران خان نے نئے پاکستان کیلئے3نکاتی حیران کن ایجنڈے کا اعلان کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے نئے پاکستان کیلئے3نکاتی ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غر بت کا خاتمہ اور امیروں سے ٹیکس اکٹھا کر نا ہماری اولین تر جیح ہوگی ملک میں معاشی اور عدالتی انصاف لائیں گے اور قائد اوراقبال کا پاکستان بنائیں گے ‘موجودہ حکومتی پالیساں غر یبوں نہیں امیروں کیلئے ہیں ہم بھی چین کی طر ح لوگوں سے غر بت سے نکالیں گے ‘نوازشر یف اور آصف زرداری کے دور سے پہلے ہر پاکستانی پر35ہزار آج لاکھ20ہزار سے زائد قر ضہ ہو چکا ہے ‘

اربوں کے مالک نوازشر یف نے5ہزار ٹیکس دیا آصف زرداری کے بارے پتہ ہی نہیں وہ کتنا ٹیکس دیتا ہے ‘پاکستان میں چھوٹا سا طبقہ دن بد ن امیرہورہا ہے اور عام آدمی مزید غر یب ہو رہا ہے ۔ وہ ایوان اقبال لاہور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے زیر اہتمام ممبر شپ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ تحر یک انصاف نے جیسا ممبر شپ کارڈ بنایا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی کیونکہ اسکے ذریعے تمام ممبروں کا ہمارے پاس مکمل ریکاڑد آجائیگا اور اس کے ممبر شپ کارڈ کے ذریعے کارکنان سے پورے ملک میں رائے لی جاسکے گی اس سے میرا اور آپ کا رابطہ ہوگا اور آپ سے میں کوئی سوال پوچھ سکوں گا اور آپ کے جواب کے بعد ہم مشاورت کے ساتھ فیصلہ کر یں گے ایک ایک شہر میں13/13لوگ تحریک انصاف کے ٹکٹ مانگ رہے ہیں مگر ہم کارکنوں سے اس کارڈ کے ذریعے انکی رائے مانگ کر امیدواروں کا فیصلہ کر یں گے اور عام انتخابات کے بعد پارٹی انتخابات کروائیں جائیں گے اور جب کارکنوں کے پاس یہ کارڈ ہوگا صرف وہی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گا اور پارٹی کیلئے عہدے لینے اور ٹکٹ لینے والوں کو بھی اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ ممبر شپ کمیپ لگانے چاہیے سب سے پہلے لاہور میں ممبر شپ کر یں اور پھر پنجاب تک ممبر شپ کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کیلئے تحر یک انصاف کی پہلی سیاسی پارٹی ہوگی جو چین کی طرز پر 3سال میں70کروڑ لوگوں کو غر بت سے نکالا ‘ساری پالیسوں کا مقصد غر بت کا خاتمہ ہوگا کیونکہ آج پاکستان میں ساری پالیسی امیر اور طاقت کیلئے بنتی ہے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں عام آدمی کیلئے ہسپتال میں4/4مر یض ہیں اور سر کاری سکولوں میں میعاری تعلیم نہیں بنتی بیرون ممالک لوگ اس لیے نہیں جاتے ہیں کیونکہ وہاں پیسے بانٹے جاتے ہیں یاوہاں دودھ کی نہریں بہا رہی ہیں بلکہ حق دار کو اس کا حق ملتا ہے اور لوگ محنت کر کے

کامیابی حاصل کر کے بڑے سے بڑے عہدے تک جا سکتے ہیں مگر پاکستان میں میں مزدور کی نسلیں مزدوبننے سے اوپر نہیں جاتیں اور غر یبوں کیلئے سر کاری سکولوں میں بھی کچھ نہیں ہوتااور غر یب اپنے بچوں کو تعلیم بھی نہیں دلواسکتے مگر ہم پاکستان کو لوگوں کو انصاف روزگار اور تعلیم بھی دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے تیس سالوں میں70کروڑ افراد کو غر بت سے نکالا ہے اور تحر یک انصاف بھی اقتدار میں آکر غر بت کے خاتمے کیلئے چین کی طرز پر پروگرام شروع کر یگی اور لوگوں کو غر بت سے نکال کر ترقی اور خوشحالی دی جائیگی اور لوگوں کو معاشی اور عدالتی انصاف بھی ملے گا ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…