جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

جی ایچ کیو کی اسلام آباد منتقلی کا منصوبہ بحال،تعمیر پر 100 ارب خرچ ہونگے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی وزارتِ دفاع کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے صدر دفتر ‘جی ایچ کیو’ (جنرل ہیڈکوارٹرز) کی راولپنڈی سے اسلام آباد منتقلی کا منصوبہ بحال کردیا گیا ہے۔سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیرالحسن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں جی ایچ کیو کی تعمیر پر سو ارب روپے خرچ ہوں گے۔جمعرات کو کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری دفاع

نے بتایا کہ جی ایچ کیو کی تعمیر کے لیے تمام رقم فوج خود فراہم کرے گی۔اسلام آباد میں جی ایچ کیو کے قیام کا منصوبہ 1970ءسے زیرغور تھا جس پر گزشتہ دہائی میں ابتدائی کام کے بعد پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دور میں عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ ڈیفنس کمپلیکس کے لیے اسلام آباد میں 2450 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے جہاں آباد پانچ ہزار خاندانوں کو دیگر مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔سیکرٹری دفاع نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ کالعدم شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار کے سربراہ خالد خراسانی کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی اطلاعات مصدقہ نہیں اور پاکستان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ وہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خالد خراسانی کی جاری کی گئی تصویر جعلی ہے اور حالیہ دنوں میں پاکستان کے علاقے میں کوئی ڈرون حملہ بھی نہیں ہوا۔پاک، افغان سرحد پر سلامتی کی صورتِ حال پر بریفنگ کے دوران لیفٹننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ کہ پاک، افغان سرحد 2611 کلومیٹر طویل ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی 975 اور افغانستان کی 218 فوجی چوکیاں ہیں جب کہ بلوچستان کی سرحد کے ساتھ افغان سرزمین پر 650 کلومیٹر تک کوئی چوکی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 2017ء میں پاکستان میں افغان سرحد سے 307 دہشت گرد حملے ہوئے۔سیکریٹری دفاع نے قانون سازوں کو بتایا کہ سرحدی انتظام کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 73 ونگ قائم کیے جا رہے ہیں جن میں سے 29 قائم ہو چکے ہیں۔ ان کے بقول ایک ونگ میں 700 سے 800 افراد شامل ہیں۔سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر 700 قلعے تعمیر کرکے باڑ لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 43 کلومیٹر پر 12 فٹ اونچی باڑ لگا دی گئی ہے جب کہ 2075 کلومیٹر پر مکمل باڑ لگائی جا رہی ہے اور اس پورے عمل پر 56 ارب روپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے سینیٹرز کو بتایا کہ بلوچستان میں بدینی کی سرحدی گزرگاہ جلد کھول دی جائے گی، انگور اڈہ اور خارلاچی کے سرحدی راستے بھی جلد کھولے جائیں گے جب کہ شمالی وزیرستان میں غلام خان کی گزرگاہ دسمبر میں کھولی جائے گی۔مشرقی سرحد خصوصاً

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ بھارت نے رواں سال اب تک ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر فائر بندی کی 1299 خلاف ورزیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسزکی طرف سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے بقول بھارت کنٹرول لائن پر مقامی آبادی کو خوف زدہ کرکے آبادی کے انخلا سے وہاں بفر زون بنانا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…