اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سعودی عرب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کرنے کی کوشش، اس بات کا انکشاف سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب
میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اس لیے سعودی عرب گئے ہیں کہ تاکہ اپنے رابطے اور ذرائع استعمال کرکے کوئی این آر او کروا سکیں۔