منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

خدا کیلئے ہمیں تحریک انصاف میں شامل کرلو! عابد ہ حسین اور فخر امام کی عمران خان کی منتیں ترلے آگے سے کپتا ن نے کیا کہا،جوا ب سن کردونوں دیکھتے ہی رہ گئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیدہ عابدہ حسین اور فخر امام کو جماعت میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیاہے اور کہا گیا ہے کہ عابدہ اور فخر امام ناقابل اعتبار سیاسی شخصیت ہیں جو ہر آنے والے حکمران کی بانسری پر ناچتے ہیں اور مفاد پرست لوگ ہیں ۔ عمران خان نے ان مشوروں پر خصوصی غور شروع کردیا ہے اور عابدہ اور فخر امام کی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کو موخر کردیا ہے ۔

گزشتہ عام انتخابات میں سیدہ عابدہ اور فخر امام کے بیٹے کو شکست فاش ہوئی تھی اور ان کی ضمانت بھی ضبط ہوگئی تھی کیونکہ وہ ایک فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کرسکتے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے سیدہ عابدہ حسین اور فخر امام کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کے فیصلے کو موخر کردیا ہے جبکہ عابدہ اور فخر امام نے شمولیت کیلئے عمران خان کی منت سماجت اور سفارشیں کرانا شروع کررکھی ہیں پی ٹی آئی میں عابدہ کی شمولیت کی سب سے زیادہ مخالفت شاہ محمود قریشی گروپ کررہا ہے کیونکہ جھنگ کے حالقہ سے اپنے بھانجے کو پی ٹی آئی ٹکٹ سے الیکشن لڑانا چاہتے ہیں عمران خان کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ عابدہ اور فخر امام پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ یہ میاں بیوی موسم کی طرح سیاسی جماعتیں بدلتے ہیں اور ہر آنے والے حکمران کی قدم پوشی کرنا ان کا شیوا ہے ضیاء الحق گن اور گیت بھی میاں بیوی گاتے تھے جبکہ جنرل مشرف کو عابدہ فخر نے اپنا ہیرو سمجھا تھا اور مشرف دور میں اہم سرکاری عہدے بھی حاصل کئے تھے اس کے بعد فخر امام نواز لیگ میں چلے گئے جبکہ عابدہ حسین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی گزشتہ انتخابات میں فخر امام بری طرح شکست سے دو چار ہوئے جبکہ عابد امام فیصل صالح حیات کے مقابلے میں اپنی ضمانت ہی گنوا بیٹھا تھا

عابدہ اپنے حلقے میں ظالم عورت کے طور پر پہچانی جاتی ہے اور رعایا پر ظلم کرتی ہے اور نہری پانی کی چوری اس کا مشغلہ ہے جس پر تھانہ قادر پور میں متعدد مقدمات ہیں اس کے علاوہ عابدہ حسین نے 35مرتبہ سرکاری زمینوں پر قبضہ بھی کررکھاہے اور حکومت کو چالیس کروڑ روپے ادا کرنا بھی نہیں چاہتی اور عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے عمران خان نے اپنے خیر خواہ کے مشوروں پر عمل کرکے ان دو سیاسی میاں بیوی کو اپنی جماعت میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…