پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

بڑا سیاسی دھماکہ،شرجیل میمن کے بعد نوازشریف کی گرفتاری!شاہد خاقان اور شہباز نے سابق وزیر اعظم کو کیا پیغام بھجوادیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد،لاہور(آن لائن)نیب کی جانب سے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی کرپشن کیس میں گرفتاری پر وفاقی اور پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جلد وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ملاقات ہوئی جس میں کرپشن کیسز میں زیر عتاب میاں نوازشریف کو گرفتار ہونے سے بچانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے

مشاورت کے دوران مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی وزراء اور بالخصوص مریم نواز کی جانب سے اداروں پر جو الزامات کی بوچھاڑ کی جارہی ہے اس سے مزید حالات خرابی کی جانب بڑھ رہے ہیں لہذا وفاقی کابینہ کے وزراء اپنی بیان بازی کے دوران اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھیں اس پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ان کا کوئی وزیر قومی اداروں کیخلاف بیان بازی نہ کرے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا کہ نوازشریف کی موجودہ حالات میں وطن واپسی کا فیصلہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس لئے میاں نوازشریف کو فوری وطن واپس نہیں آنا چاہیے جبکہ متعبر ذرائع کاکہنا ہے کہ شرجیل میمن کی گرفتاری نیب کی جانب سے نوازشریف کو واضح پیغام تھا کہ انہیں بھی جلد قانون کے شکنجے میں لے لیا جائے گا اور یہ قیاس مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان بھی پائی جارہی ہے۔

دریں اثنا سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ میں پھر تبدیلی ہوگئی ،اب وہ 7جنوری کو پاکستان آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم جن کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ بدھ کو پاکستان پہنچیں گے اب انکی واپسی کی نئی ٹکٹ سامنے آئی ہے جس میں انکی لندن سے 6 جنوری کو روانگی ہے اور 7 جنوری کو وہ لاہور پہنچیں گے۔ پہلے نوازشریف کی 4 جنوری کی واپسی کی ٹکٹ بک کرائی گئی۔

بعد ازاں ٹکٹ تبدیل کروا کر 22 اکتوبر کی تاریخ کروا دی گئی اور اب تیسری بار ٹکٹ میں تبدیلی آئی ہے اور  نوازشریف کی 6 جنوری کو لندن سے روانگی کی تبدیلی کی گئی۔ ٹکٹ کی تبدیلی کے مطابق وہ 6 جنوری کو لندن ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہو کر 7 جنوری کو لاہور پہنچیں گے۔اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی اور وہ لندن سے سعودی عرب چلے گئے

جہاں انہوں نے والدہ کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کی۔ ذرائع نے نواز شریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا، جس میں وہ سیاسی فضا اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…