اسلام آباد ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی موخر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ممکنہ طور پر 26 اکتوبر کو پاکستان واپس آنا تھا اور انہوں نے یہاں احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے
منگل کے روز مکہ مکرمہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی جب کہ وہاں سے وہ واپس لندن چلے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف عمرہ کی سعادت پر پاکستان آرہے تھے تاہم لندن میں بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ جانے کی اطلاع کے باعث انہوں نے دوبارہ لندن جانے کا فیصلہ کیا اور اس طرح پاکستان واپسی موخر کر دی ۔ وہ 26 اکتوبر کو بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ان کی وطن واپسی کے حوالے سے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔