اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت میںآج بدھ کو مذہبی جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے طور پر ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ، ریڈ زون میں قائم دفاتر کے ملازمین کے لئے مختلف راستوں کا تعین کرکے پلان جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو مذہبی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں ۔
اس دوران سیکیورٹی انتظامات کے طور پر ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا اور اس کے مختلف راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ۔ تاہم ریڈ زون میں واقع دفاتر میں جانے والوں کے لئے روٹس کا پلان جاری کر دیا گیا جس کے تحت مارگلہ روڈ کھلا ہو گا اور پاک سیکرٹریٹ ، پارلیمنٹ ہاؤس ، پی ٹی وی ، ریڈیو اور دیگر اداروں میں جانے والے افراد یہ راستہ استعمال کر سکیں گے ۔