اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس
کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ الیکشن کمیشن نے 12 اکتوبر کو وارنٹ گرفتاری جاری کئے جو غیر آئینی ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔