جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات،بڑا مطالبہ کردیا،پاکستان کا محتاط ردعمل

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پرزوردیاہے۔منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے سا تھ مذاکرات کے بعد انہوں نے مختصر ریمارکس میں کہاکہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات خطے کے امن کیلئے بہت اہم ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دیناچاہتاہے۔دریں اثناء امریکی سفارتخانے سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ وزیرخارجہ ٹلرسن نے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون ، شراکت داری ، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع اور خطے میں پاکستان کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بیان کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے پاکستانی رہنماؤں کو صدرڈونلڈٹرمپ کے اس بیان کااعادہ کیا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین سے انتہاپسند اور دہشت گرد گروپوں کاخاتمہ کرناچاہیے انہوں نے جنوبی ایشیا کیلئے امریکہ کی نئی پالیسی کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے امریکہ کے ساتھ کام کرسکتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ افغانستا ن میں امن کے قیام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے مفادات یکساں ہیں انہوں نے جنوبی ایشیاء میں داعش کو شکست دینے اور اُن گروپو ں کیخلاف کارروائی میں تعاون کرنا ہے جو پاکستان اور امریکہ دونو ں کیلئے خطرہ ہیں۔

سفارتخانے کے بیان میں کہاگیا کہ تمام ملاقاتوں میں وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ ٹلرسن نے اس ماہ ایک امریکی خاتون ،اس کے شوہر اور تین بچوں کو بازیابی پر پاکستان کاشکریہ ادا کیا جنہیں ایک افغان مسلح گروپ نے 2012ء میں افغانستان سے اغواء کیاتھا۔ اس سے پہلے اسلام آباد پہنچنے پر امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سے تفصیلی مذاکرات کئے۔ پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف،وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈائریکٹرآئی ایس آئی،لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار اوراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔یہ ٹلرسن کا پاکستان کاپہلا دورہ اور اگست میں ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے افغانستان اورخطے کیلئے پالیسی کے اعلان کے بعد کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار کاپہلادوطرفہ دورہ تھا۔اسلام آباد کے دورے سے پہلے ٹلرسن نے پیرکو افغانستان کادورہ کیاتھا اور وہاں صدراشرف غنی کی قیادت میں افغان رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کئے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے بعد امریکی وزیرخارجہ بھارت کے دورے پرچلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…