ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریلوے کرایوں میں ریکارڈ کمی،نئی قیمتوں کی تفصیلات جاری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے مین لائن ون پر مسافروں کے لئے کرایوں کے نئے رعائتی پیکج کا اعلان کر دیا ، پشاور سے چلنے والی جعفر ایکسپریس، خیبر میل اور عوام ایکسپریس کے کرایوں میں 50فیصد تک کمی ، ریل کاروں اور تیز گام کے کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس اور خیبر میل کا پشاور سے لاہور تک اے سی بزنس کا کرایہ 1740سے کم کر کے 900روپے کر دیا گیا،

اٹک سٹی سے لاہور کے لئے کرائے میں 670روپے کی رعائیت، مسافر 1520کی بجائے صرف 850روپے ادا کریں گے۔جعفر ایکسپریس میں اے سی سلیپر کا پشاور سے لاہور کا کرایہ 2280کی بجائے 1410روپے ہو گا، مسافروں کو ہر ٹکٹ پر 870 روپے کی بچت ہو گی، جہلم سے لاہور کا کرایہ 770سے کم کر کے 610روپے کر دیا گیا۔جعفرایکسپریس اور عوام ایکسپریس کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی زبردست کمی کر دی گئی، کرایہ 700روپوں سے کم کر کے 460روپے کر دیا گیا، اٹک سٹی سے کرایہ 620روپوں سے کم کر کے 410روپے کر دیا گیا۔جعفر اور عوام ایکسپریس کے مسافر اے سی سٹینڈرڈ میں پشاور سے لاہور کے لئے 1340کی بجائے 860روپے میں سفر کر سکیں گے، اٹک سے لاہور کا کرایہ 1180کی بجائے 830روپے ہو گا۔ جہلم کے مسافر جعفر ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور ریل کار میں لاہور کے لئے اے سی سٹینڈرڈ میں 480کی بجائے 390 روپوں میں سفر کر سکیں گے۔گوجرانوالہ سے لاہور کے لئے جعفر ایکسپریس اور خیبر میل کا اے سی بزنس کا کرایہ 390سے کم کر کے 290روپے، اے سی بزنس کا کرایہ 330سے کم کر کے 270روپے کر دیا گیا۔وزیرآباد سے لاہور آنے کے لئے جعفر ایکسپریس اور خیبر میل پر

لاہور آنے کے لئے اے سی بزنس کلاس میں سو روپوں کی رعائیت، کرایہ 390کی بجائے 290ہو گا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی بحالی پوری قوم کے لئے ایک تحفہ ہے، مزید ٹرینوں کے کرائے بھی کم کریں گے، گرین لائن میں مسافروں کو رعائیت دینے کے لئے ہداِیات جاری کر دی ہیں ۔ ترجمان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز اس سے پہلے برانچ لائنوں پر کرایوں میں پہلے ہی دس فیصد کمی کر چکا ہے۔

جبکہ ایدیشنل جنرل مینیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کا کہنا ہے کہ کرایوں میں 49فیصد تک کمی پشاور، راولپنڈی، لاہور سیکشن میں ایک خصوصی پیکج کے تحت کی جار ہی ہے، وزیر ریلویز کی طرف سے دی گئی خصوصی رعائیت کا آغاز یکم نومبر 2017سے ہو گا۔نئے کم کرایوں کی تفصیل جلد پاکستان ریلویز کی آفیشئل ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر بھی دیکھی جا سکے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…