اسلام آباد( آن لائن)عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈا میں 27افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد میں بیشرافراد کا تعلق مریم نواز کے میڈیا سیل سے بتایا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر اداروں اور مختلف شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔ 27 رکنی گروہ میں اسلام آباد کے
11،لاہور کے 5،کراچی کے 7،اور دبئی کے 4افراد شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دریں اثناء سوشل میڈیا پر عدلیہ اور حساس اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے لیگی کارکنان کو مریم نواز کی جانب سے فی الحال خاموشی اختیارکرنے کی ہدایت کردی گئی۔27رکنی گروہ میں ملوث افراد کے گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گھیرا تنگ کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک افراد میں سے چند کا تعلق مریم نواز کے میڈیا سیل سے بتایا جارہا ہے جو کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے تتر بتر ہو گیا تھا تاہم حساس اداروں کی جانب سے ستائیس رکنی گروہ میں اسلام آباد سے 11 ، لاہور سے پانچ ، کراچی سات اور دبئی کے چارافراد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے بیان کے بعد مریم نواز نے لیگی کارکنان کو سوشل میڈیا پر خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے ۔