لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا نجی آئی ہسپتال میں آنکھ کا آپریشن ہوا ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہسپتال جا کر وزیراعلیٰ شہباز شریف کی عیادت کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کا
گلبرگ میں واقع نجی آئی ہسپتال میں ڈاکٹر پروفیسرخالد وحید نے آنکھ کا کامیاب آپریشن کیا ۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان نے ہسپتال پہنچ کر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی عیادت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔