قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم کرنیوالوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کرینگے،فضل الرحمن

21  اکتوبر‬‮  2017

تلہ گنگ،چناب نگر (آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کراسلامی شعائر کو ختم کرنے کے بین الاقوامی دباؤ کا پارلیمنٹ کے ذریعے مقابلہ کریں قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کالونی چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب اور

قبل ازیں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعا ت چوہدری عبدالجبارتلہ گنگ،ڈاکٹر محبوب حسین جرا ح ،محمد انعام اللہ اور محمد یاسر رؤف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر یو آئی(ف) پنجاب کے صوبائی قائدین مفتی مظہر شاہ اسعدی،مفتی شاہد مسعود،مولانا محب النبی،قاری اکرم سراجی،چوہدری ضیاء الحق ،بلال میرلاہور ،حبیب اللہ چیمہ،عبدالرحمن عزیز بھی موجود تھے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بین الاقوامی صورت حا ل کو بھی سمجھنا چاہیے مدارس اور اس کے نصاب پر دباؤ ہے آئین پاکستان اور ختم نبوت کے قانون پر بھی دباؤ ہے ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اس بین الاقوامی دباؤ کا پارلیمنٹ کے ذریعے مقابلہ کریں ختم نبوت کا پلیٹ فارم بہترین پلیٹ فارم ہے آج کے زمانہ میں طاقت کا معیار پارلیمنٹ ہے سیاسی طاقت بنا کر مقابلہ ہوتا ہے ملکی نظام چند لوگوں کے ہاتھ میں ہے انگریز ساری توانائیاں مدارس اور علما کے خلاف چلا رہا ہے امریکہ اور مغربی دنیا مدارس کے خلاف ماحول بنا کر اس کے کردار کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں ختم نبوت کا دشمن اس تاک میں بیٹھا ہے کہ ، قوانین ختم نبوت، قانون توہین رسالت کے ختم کردیا جائے،شعائر اسلام کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے۔ قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…