پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی پیشکش کردی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی پیشکش کردی۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں منعقدہ ڈی 8سمٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے تنظیم میں شامل رکن ممالک پر زور دیا کہ ڈالرز سے جان چھڑا کر مقامی کرنسی میں لین دین کو فروغ دیا جائے۔ مقامی کرنسی میں تجارت کو ترجیح دے کر تعلقات کو نئی بلندیوں

تک پہنچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران ، ملائیشیا، نائجیریا ، پاکستان اور ترکی پر مشتمل ڈی 8گروپ کو آپس میں تجارت مقامی کرنسی میں کرنے چاہیے اور ایسا کرنیسے معیشت پر کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے ۔ترک صدر نے کہا کہ اگر ڈی 8کے رکن ممالک مقامی کرنسی میں تجارت کا راستہ اپنائیں تو یہ تنظیم کی مضبوطی کے لیے تاریخی اقدام اور تعلقات کو مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈی 8مقامی کرنسی کے تبادلے کا مفید اور ایک دوسرے کے لیے سہولیات کی فراہمی کا قابل اعتبار فورم ہے۔ترک صدر نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ڈی 8کی اہمیت کو مدنظر رکھتیہوئے تنظیم کے اجلاسوں میں اپنی نمائندگی کو بڑھائیں تاکہ اس فورم کی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے اپنے مقاصد کو حصول ممکن بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…