جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا کیخلاف کارروائیاں، نوازشریف بھی ان ایکشن،شاہد خاقان کو کیا بات یاددلا دی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ،اسلام آباد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبرا دبانا قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا سمیت، آزادی اظہار رائے کا احترام اور تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،وزارت داخلہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور گمشدہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ(ن)کے موقف کی حمایت کرنے

والے سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی رائے پر حملہ قرار دیا۔نواشریف نے کہا کہ ملکی قانون، شائستگی اور اپنی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار یا کسی دوسرے کی رائے سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت، آزادی اظہار رائے کا احترام اور تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبرا دبانا قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں لہذا وزارت داخلہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور گمشدہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران مریم نواز کے میڈیا سیل کے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…