کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع گوادر میں نا معلوم افراد کا ہوٹل پر دستی بم سے حملہ 25مزدور زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق جمعرات کو گوادر کے علاقے سید ظہور ہاشمی ایو نیوپر واقع الزبیر ہوٹل پر نا معلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں25مزدور زخمی ہوگئے زخمیوں میں بیشتر افراد پنجاب اور سند ھ سے آئے ہوئے مزدور بتائے جا رہے
ہیں جو ہوٹل پرکھا نا کھا رہے تھے زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا دھما کے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے جبکہ قانون نا فذ کر نے والے اداروں نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔