منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017 |

لند ن(آن لائن)پاکستان کے لیے برطانیہ کے تجارتی ایلچی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاک برطانیہ

تعلقات مزید مستحکم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے بتایا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے اور ان کے لیکچر کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاک برطانیہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے رحمان چشتی کو گزشتہ ماہ اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث ان دنوں لندن میں موجود ہیں جب کہ ان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے تین ریفرنس بھی زیرسماعت ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…