اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نوازشریف ،انکے بچوں اور دامادکیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر آج فرد جرم عائد کی جانی ہے ۔سماعت کے آغاز پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گواہوں کی فہرست کی کاپی نہیں ملی اور نہ ہی نیب نے والیم 10 کی کاپی دی، لہذا فرد جرم
عائد نہ کی جائے۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزموں کی استدعا مسترد کی جائے، گواہوں کی فہرست دے چکے ہیں، ریفرنس کی کاپی ملزموں کو دیئے 10 روز گزر چکے ہیں۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت کے باہر جب صحافیوں کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوال کیا گی کہ نوازشریف کب عدالت میں پیش ہونگتے تو انہوں نے کیا کہ اس کا جواب آپ نوازشریف سے ہی معلوم کریں۔