پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔عمر منصور پشاور اور درہ آدم خیل میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا۔
کئی ماہ پہلے بھی اس کی ہلاکت کی اطلاعات ملی تھیں تاہم اس وقت طالبان نے عمر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی۔کالعدم تنظیم کی جانب اب عمر منصور کی ہلاکت کی تو تصدیق کر دی گئی تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ عمر منصور کب، کہاں اور کیسے ہلاک ہوا۔