اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کو 26 اکتوبر سے پہلے بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔اسلام آباد پولیس کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو 26اکتوبر کو
گرفتار کر کے پیش کیا جائے ،اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 26 اکتو بر سے ایک دو روز قبل بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز ہی ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے تھے۔ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا گیا عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمشن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اسلئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے صبح 10بجے الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔ خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آبادکو بھجوایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس عمران خان کے وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے ٹیم تشکیل دیگی۔ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر دو پتے درج ہیں۔ پہلا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جبکہ دوسرا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کا ہے۔