منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کون ساخطرناک کھیل کھیل رہے ہیں؟ آصف زرداری نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،یاد رکھیں اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کے اس کھیل کا نتیجہ خطرناک ہوگا،شریف برادران کے پھیلائے ہوئے پاؤں سرکنا شروع ہو گئے ہیں ،(ن) لیگ اپنی سیاست بچانے کے لئے لاہور میں ترقیاتی کام کر رہی ہے ،تحریک انصاف خیبر پختونخوا ہ تک محدود ہو گئی ہے،2018ء میں پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ سے زیادہ نشستیں لیں گے،

ہم نے 2013ء میں معیشت کو جہاں چھوڑا تھاآج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں صوبائی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور، لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے آغاز پر شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی ٹکٹ ہولڈرز نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور مثبت نتائج کیلئے قیادت کو اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر شرکاء نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے کمیٹی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی لاہور میں مضبوط امیدواروں کا تعین کرے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ لاہور کے پارٹی رہنماؤں کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔ رہنما اور کارکن الیکشن کی تیاری کریں ،ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) لاہور میں ترقیاتی کام اپنی سیاست بچانے کے لئے کر رہی ہے ،مسلم لیگ (ن)صرف وسطی پنجاب کی حکمران ہے ،اب پنجاب بھی ان کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے، تحریک انصاف خیبر پختونخوا ہ تک محدود ہو گئی ہے ،نوازشریف اور نقلی خان دونوں کو پنجاب میں بھی شکست دیں گے،آنے والا وقت پی پی پی کا ہوگا، 2018ء پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ سے زیادہ نشستیں لیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،

نواز شریف یاد رکھیں اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کے اس کھیل کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم بننے میں ہے،موجودہ حالات میں عقلمندی سے فیصلے کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت انتہائی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے،ہم نے 2013ء میں معیشت کو جہاں چھوڑا تھاآج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…