لاہور ( این این آئی) نادرا اور ٹریفک پولیس کی طرز پر محکمہ ایکسائز نے بھی ٹیکس کولیکشن کے لیے وین بنانے کا فیصلہ کرلیا ،لاہورکے لیے چارجبکہ باقی ہر ریجنزکے لیے ایک ایک وین مختص ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائزکی ناکہ بندی اورپراپرٹی ٹیکس کے کریک ڈاؤن کے دوران شہریوں سے مینوئل طریقے سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی قباحتیں سامنے آتی ہیں ۔
انہیں مدنظررکھتے ہوئے ایکسائزکی جانب سے موبائل وین تیارکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، محکمہ ایکسائزکے اہلکارجہاں بھی ناکہ بندی اورپراپرٹی ٹیکس کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گی، وینز ان کے ساتھ رہیں گی اورشہری موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس اورپراپرٹی ٹیکس اداکرسکیں گے، غیرنمونہ نمبرپلیٹس کی فیس جمع کرانے شہریوں کو اسی روزنمبرپلیٹس بھی مہیا کی جائیں گی۔اکرم اشرف گوندل نے کہا کہ سمری تیارکرلی گئی ہے اورفنڈزکی منظوری کے لیے جلد ہی حکومت کو بھجو ادی جائے گی۔