ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس ، 3گواہوں پر جرح مکمل ،سماعت پرسوں تک ملتوی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی ) احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں 3گواہوں پر جرح مکمل ،عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈار کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید دوگواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،کیس کی سماعت کے دوران خواجہ حارث ایڈووکیٹ اور نیب پراسیکیوٹر عمران خان شفیق کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ،نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ وزیر خزانہ کے وکیل عدالت

کا وقت ضائع کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت کے دوران نیب کا نمائندہ یہاں موجود ہی نہ ہوں، اور یہ تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، اسحاق ڈار کمرہ عدالت میں تسبیح پڑھتے رہے۔پیر کو احتساب عدالت میں وقفے کے بعد دن 12بجے اسحاق ڈارکے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، اسحاق ڈار وکیل خواجہ حارث کے ہمراہ پانچویں بار احتساب عدالت پہنچے ، مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز،انوشہ رحمان ، خواجہ حارث نے کہا کہ آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ کابینہ کا اہم اجلاس ہے، جس میں اسحاق ڈار نے شرکت کرنی ہے، نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ صرف بیماری کی صورت میں استثنیٰ دیا جاسکتا ہے، عدالت میں پیشی سب سے اہم ہے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ صرف آدھے دن کا استثنیٰ مانگ رہے ہیں، اس پر جج محمد بشیر نے نے وزیرخزانہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو آگے چلاتے ہیں اس کو بعد میں دیکھیں گے، گواہ طارق جاوید نے عدالت کو بتایاکہ 16اگست کو نیب نے برانچ مینجر کو خط لکھا، نیب کا خط برانچ مینجر نے براہ راست وصول نہیں کیا، نیب کا خط مسرور راؤ کے ذریعے وصول کیا ، مسرور راؤ نے 16اگست کو ہی خط مجھے بھیج دیا تھا،16اگست کو ہی کراچی میں برانچ مینجر کو وصول ہوگیا،

اسحاق ڈار کی اکاؤنٹ تفصیلات سے متعلق مسرور راؤ کو بتایا،ای میل میں نیب خط کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ گواہ کو ای میل ہی نہیں ملے گا، گواہ نے تفصیلا ت پیش کردیں اب عدالت کا وقت ضائع نہ کریں،اس پروکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں، اور مجھے گواہ پر جرح کرنے دیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آپ کی تو خواہش ہے کہ ہم عدالت سے ہی چلے جائیں،

گزشتہ سماعت پر بھی ہمیں عدالت سے نکالنے کی کوشش کی گئی، وکیل خارجہ حارث نے کہا کہ نیب کے خط میں پانچ چیزیں مانگی گئیں، ایک جھوٹ چھپانے کیلئے دوسرا جھوٹ بولنا پڑتا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ بات غلط ہے جھوٹ کی بات نہیں، انہوں نے ای میل مانگی، وہ لے آئے ہیں، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ گواہ جھوٹ بول رہا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالتی حکم پر کراچی ہیڈ آفس سے ریکارڈ منگواکر

پیش کردیا، 12بجکر45منٹ پر تفصیلا ت طلب 12بجکر53منٹ پر بھجوا دی،خواجہ حارث نے سوال کیا کیا یہ درست ہے گواہ طارق جاوید نے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے۔12بجکر45منٹ پر بھیجی گئی ای میل کا جواب دو گھنٹے بعد دیا گیا،ہیڈ آفس کے ساتھ ای میلز کے تبادلے کا ریکارڈ پیش کردیا ہے، اس کے علاوہ اور کوئی ای میل نہیں،نیب کے 16اگست کے خط کی کاپی بھی عدالت میں پیش کردی گئی ،خط کی کاپی والیم کے

صفحے 8پرموجودہے، ریفرنس سے منسلک خط اور آج پیش کی گئی کاپی میں فرق ہے،میرے سامنے کوئی اکاؤنٹ نہیں کھولا گیا،جن بینک اکاؤنٹس کی تفصیلا ت پیش کیں وہ میں نے نہیں کھولے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ کمپنی قانون کے ماہر نہیں ہے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں اکے پیش کے گئے ریکارڈ کی بات کررہا ہوں، اگر آنکھیں بند کرکے ریکارڈ پیش کیا ہے تو بتادیں، گواہ طارق جاوید نے کہا کہ میں نے

صرف اکاؤنٹس کی بینک ریکارڈ سے تصدیق کی ، فرسٹ ہجویری مضاربہ کی دستاویزات پیش کیں، تمام دستاویزات نہیں پڑھی صرف سرسری جائزہ لیا، مضاربہ کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کیا مگر نہیں جانتا کیسے کام کرتی ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی کپمنی کیسے کام کرتی ہے، یہ بتانا بنک افسر کاکام نہیں یہ ایس ای سی پی کے بتانے کا کا م ہے، گواہ طارق جاوید پر خواجہ حارث کی جانب جرح مکمل کرلی گئی، اس طرح تین گواہان

پر جرح مکمل کرلی گئی، آئندہ سماعت پر گواہ مسعود غنی اور عبدالرحمان کوگوندل کو طلب کرلیا گیا ہے، احتساب عدالت میں کیس کی مزید سماعت 18اکتوبر دن 11;30بجے تل ملتوی کردی گئی ہے، آئندہ سماعت پر دونون طلب کیے گئے ۔ گواہون کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس پر اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حار ث ان پر جرح کریں گے،اس کیس میں کل 28گواہان ہیں جن میں سے3 کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں، ان میں سے 6گواہان کا تعلق نیب سے ہے۔جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اس کی کیس کے اہم گواہ ہیں،کیوں کہ نیب نے جو ریفرنس تیار کیا ہے، وہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر ہے۔ عدالتی کاروائی کے دوران اسحاق ڈار کمرہ عدالت میں مسلسل تسبیح پڑھتے رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…