لاہور(آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان اوراراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے
کی درخواست منظور کرلی ہے۔ درخواست گزار نے مقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کارروائی دیکھنا عوام کا کا آئینی حق ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں اہم کیسز کی کارروائی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جاتی ہے لہذا عدالت سانحہ ماڈل ٹان کیس اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت شریف خاندان پر کیسز کی سماعت و دیگر مقدمات کی کارروائی براہ راست ٹی چینلز پر دکھانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔