پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

پارٹی فنڈ نگ کیس،عمران خان کے جمع کرائے گئے ثبوت جعلی، کمپنیوں کے ریکارڈ ٹمپرکررہے ہیں،تحریک انصاف کے اپنے ہی رہنما نے پول کھول دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جمع کرائی گئی تفصیلات میں منی ٹریل اور بینک اکاؤنٹس کا ذکر نہیں ہے‘ عمران خان نے عدالت میں جو ثبوت جمع کرائے ہیں وہ جعلی ہیں‘ عمران خان نے شوکت خانم کو دیئے گئے پیسے بھی پارٹی فنڈنگ میں ظاہر کئے‘ عمران خان کمپنیوں کے ریکارڈ کو ٹمپرکررہے ہیں‘ عمران خان کا الیکشن کمیشن میں تفصیلات چھپانا

اس کا اعتراف جرم ہے۔ پیر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابرنے کہا کہ تحریک انصاف نے ہائیکورٹ سے تفصیلات خفیہ رکھنے کا کہا ہے۔ عمران خان کا تفصیلات چھپانا اس کا اعتراف جرم ہے۔ عمران خان نے شوکت خانم کو دیئے گئے پیسے بھی پارٹی فنڈنگ میں ظاہر کئے۔ تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی جماعت نہیں ہے عمران خان نے عدالت میں جو ثبوت جمع کرائے ہیں وہ جعلی ہیں۔ عمران خان کی جمع کرائی گئی تفصیلات میں منی ٹریل اور بینک اکاؤنٹس نہیں۔ برطانیہ میں تحریک انصاف کا اکاؤنٹ اب بھی کھلا ہے اور پیسے مل رہے ہیں۔ عمران خان کے بیرون ملک سے اکٹھے کئے گئے فنڈز کے ثبوت موجود ہیں امریکہ‘ برطانیہ اور یو اے ای سے فنڈنگ کے ثبوت دیئے ہیں۔ عمران خان کمپنیوں کے ریکارڈ کو ٹمپر کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…