جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

انا للہ و انا الیہ راجعون، پاکستان کا قیمتی نقصان۔۔۔اہم شخصیت انتقال کر گئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)پاکستان کے سابق چیف جسٹس اجمل میاں کراچی میں انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائیگی ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اجمل میاں کراچی میں انتقال کر گئے ۔اہلخانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہبعد نماز عصر مسجد مصطفی

ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ادا کی جائیگی۔واضح رہے کہ جسٹس(ر) اجمل میاں 23دسمبر1997سے 30جون 1999تک پاکستان کے چیف جسٹس رہے دریں اثنا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان نے سابق چیف جسٹس اجمل میاں کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سمیت سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان اور رجسٹرار کی جانب سے پیر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس اجمل میاں کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اورتوفیق دے اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…