جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان پھر اسلام آباد کی سڑکوں پر،ورکرز کنونشن سے خطاب،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ا قتدار میں آکر اپنی ذات کیلئے پیسے بنانا کرپشن ہے ٗ بمبینو سینما کے باہر ٹکٹ بیچنے والے آصف زرداری کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں ٗسسٹم ٹھیک نہیں ہورہاہے ٗ طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے ٗ ریاست شریف خاندان کو بچا رہی ہے ٗ پاکستان میں قائداعظم کو ہی لیڈر مانتا ہوں ٗ لگ رہا ہے اب ہمیں آخری بار سڑکوں پر نکلنا پڑے گا ٗ

موجودہ حکمرانوں نے ہماری عدلیہ کو بدنام کیا تو اتنے لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئیں گے کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی ۔پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دور ان عمران خان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضیاء الحق کے مارشل لاء میں اپنا کیریئر شروع کیا ۔عمران خان نے کہاکہ فوج قربانیاں دے رہی ہے اوریہ اسے بدنام کررہے ہیں، یہ ہماری فوج ہے پاکستان کی فوج ہے ٗمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ فوج کہہ چکی ہے کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کرپشن کی فکر پڑگئی ہے یہ قیامت کی نشانی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک طرح کی سیاست وہ ہے جس نے پاکستان کویہاں تک پہنچادیا ہے،آج پاکستان کو ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر اپنی ذات کیلئے پیسے بنانا کرپشن ہے، کرپٹ لوگوں کی وجہ سے ملک میں غربت ہے۔عمران خان نے کہا کہ بمبینو سینما کے باہر ٹکٹ بیچنے والے آصف زرداری کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، لوگوں نے اپنی ذات کیلئے پاکستان کوآگے بڑھنے نہیں دیا، سسٹم اس لیے ٹھیک نہیں ہورہا کیوں کہ اوپر زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، 3سوارب روپے کی چوری کرکے عدالت ایسے آتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہوں ٗ شریف خاندان کو اس کا جواب دینا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ ان پرفرد جرم عائد نہ ہو، ریاست شریف خاندان کوبچارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ فوج کو برا بھلا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ شریف مافیا منی لانڈرنگ کی سزا سے بچ جائے، جے آئی ٹی میں صحیح کام کرنے پر فوج کو برا بھلا کہا جارہا ہے، شریف برادران جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، حالانکہ عدلیہ کا فیصلہ نہ ماننے سے جمہوریت خود بخود ڈی ریل ہوگئی اور نظام انتشار کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارے اداروں پر کرپٹ لوگ بٹھادیے گئے ہیں،ادارے ٹھیک کیسے ہوں گے، کوئی راکٹ سائنس نہیں، اچھے لوگ تعینات کریں۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ہمارے پاسپورٹ کی عزت نہیں کرتا کیوں کہ آج ہم مقروض ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اوپر وہ آئیں گے جو بڑی سوچ رکھ کر ملک کا سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کیلئے تھی، میں پاکستان میں قائد اعظم کوہی لیڈر مانتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ہمیں اب آخری بار سڑکوں پر نکلنا پڑے گا،

ہمیں دھرنے اور آنسو گیس کا پورا تجربہ ہے، ہماری خواتین کارکن (ن )لیگ کے مردوں سے زیادہ تجربہ کار ہیں، پورے ملک کو تیار کر رہا ہوں، جس دن یہ دیکھا کہ انہوں نے ہماری عدلیہ کو بدنام کیا تو اتنے لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئیں گے کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔عمران خان نے کہاکہ نائن الیون کے بعد سے ہم غیرملکیوں کی مدد کررہے ہیں جب کہ بیرون ملک بے قصور پاکستانیوں کو قتل کیا گیا ٗجیلوں میں ڈال دیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ماضی میں پاکستان کی عزت تھی جو آج ختم ہوگئی ہے ٗسیاست دانوں نے پاکستان کو اس حال پر پہنچایا، اقتدار میں آکر اپنی ذات کیلئے پیسہ بنانا کرپشن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…