اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی نئے احتساب بل میں ججز اور جرنیلوں کے احتساب کی شق ڈالنے کی مخالفت، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے نئے احتساب بل میں ججز اور جرنیلوں کے احتساب کی شق شامل کرنے کی مخالفت کر دی ہے، اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی بجائے میاں شہباز شریف تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ہم آواز بن گئے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ
اور فوج میں پہلے سے ہی خود احتسابی کا نظام ہے جس کی وجہ سے نئے احتساب قانون کے ذریعے ججز اور جرنیلوں کو دائرہ احتساب میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے حکومت کی طرف سے احتساب بل پر اپنے اختلافی نوٹ پر باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی ہے۔ اپنے اختلاف نوٹ پر پریس ریلیز جاری کرکے میاں محمدشہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام بھجوایا ہے کہ وہ اس احتساب بل پر مسلم لیگ (ن) کی پالیسی سے متفق نہیں ہے اور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بھی نہیں ہیں۔