اسلام آباد(آئی این پی ) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو ملائیشیا کی مسلح افواج کے اعلی اعزاز آنریری سے نوازا گیا،یہ ایوارڈ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تفویض کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک نیوی کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو کوالالمپورکے نیشنل پیلس میں ملائیشیا کی مسلح افواج کی جانب سے آنریری ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سابق ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو آنریری ایوارڈ آف ملیشیئن آرمڈ فورسز آرڈر فارویلر۔ گیلنٹ کمانڈر آف ملیشیئن آرمڈ فورسز، فرسٹ ڈگری تفویض کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکا اللہ کو یہ ایوارڈ ملائیشیا کے بادشاہ یانگ ڈی۔ پرتو آن آگونگ سلطان محمد (پنجم)نے تفویض کیا اوریہ ایوارڈ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ایڈمرل محمد ذکا اللہ کی غیر معمولی کاوشوں اور عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔