ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مجموعی قرضہ ساڑھے 62ارب ڈالر ،حکومت قرضے کی حد ‘ذمہ داری کے ایکٹ پرعملدرآمد کررہی ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ملک کامجموعی قرضہ ساڑھے 62ارب ڈالر ہے،حکومت قرضے کی حد اور ذمہ داری کے ایکٹ پرعملدرآمد کررہی ہے،2013ء کے مقابلے میں 2017ء میں معیشت مستحکم ہوئی اور عالمی اداروں کی مثبت رپورٹس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ایک انٹر ویو میںں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھایا ہے

،اس نظام کو سہل بنا رہے ہیں ،ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کئے گئے محاصل میں 20فیصد تک نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ چار سال سے زیادہ عرصے میں اخراجات میں کمی اور محاصل میں اضافہ کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور یہ کوششیں سودمند ثابت ہوئیں ۔گزشتہ مالی سال کے دوران خسارہ کم ہوکر 5.8 فیصد پر آگیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے لئے مالی خسارہ کا 4.1فیصد تخمینہ لگایا گیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کامجموعی قرضہ ساڑھے 62ارب ڈالر ہے،حکومت قرضے کی حد اور ذمہ داری کے ایکٹ پرعملدرآمد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات، ترسیلات زراور برائے راست غیرملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان دیکھاگیا ہے ،برآمدات میں 20 فیصد جبکہ بیرون ملک کارکنوں کی طرف سے بھجوائے گئی ترسیلات زر میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…