منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

مراد سعیدبول ٹی وی کے ملازم نکلے، ماہانہ کتنی تنخوا ہ لیتے ہیں؟حیران کن انکشاف

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 29 سوات سےتحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے ملازم نکلے۔مراد سعید بول ٹی وی کے ایک پروگرام کے پینل کا حصہ ہیں جہاں دیگر جماعتوں کے رہنماﺅں کے ساتھ بیٹھ کروہ  سیاسی تبصرے کرتے ہیں ۔ ان تبصروں کے عوض مراد سعید کو ادارے کی جانب سے ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار 140 روپے تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر لیک

ہونے والی مراد سعید کی تنخواہ کی سلپ دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ ان کی بنیادی تنخواہ 71 ہزار 475 روپے ہے جبکہ انہیں 46 ہزار 665 روپے الاﺅنسز کی مد میں دیے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ حیران کن طور پر مراد سعید اچھی خاصی تنخواہ تو وصول کرتے ہیں لیکن ان کی تنخواہ کی سلپ میں ٹیکس کی ادائیگی کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے جس سے یہی تاثر ملتا ہے کہ وہ ٹیکس ادا نہیں کر رہے اور ممکنہ طور پر کیش کی شکل میں تنخواہ وصول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سلپ اصلی یا نقلی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی مراد سعید کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے آسکا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…