اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اور سینئر صحافی و کالم نگار ہارون رشید نے دعوی کیا ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن)کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس بات کا اعلان وہ جلد ہی کرینگے ۔ تاہم وہ وزیر تاحال اپنی وزارت پر براجمان ہیں۔ ہارون رشید نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا ہے کہ اگر انہیں گارنٹی دے دی جائے تو وہ فوری مسلم
لیگ(ن) اور وزارت کو خیر آباد کہہ کر کسی اور سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔ تاہم ہارون رشید کی جانب سے اس وفاقی وزیر کا نام نہیں بتایا گیا۔کہ وہ کون ہیں۔لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وفاقی وزیر ماضی میں ق لیگ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نواز کابینہ میں شامل وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے بھی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔