اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

اگر اقتدار میں آگیا تو کیا کروں گا؟عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے زیادہ تگڑے وزیراعظم توشوکت عزیزتھے ،ان لوگوں نے میگا پراجیکٹس میں بڑی کمیشن بنائی،یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے اداروں کوبدنام کررہے ہیں،میں پاکستان کا ترجمان ہوں،اپنے ملک کی ترجمانی کروں گا،خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت سے دوستی کی وجہ سے نوازشریف کوسزادی جارہی ہے،

شہبازشریف کے ڈرامے کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے،ہم سے چیئرمین نیب کے معاملے پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی،عارف علوی اورمیری بات چیت بھی آئی بی نے ٹیپ کی تھی،ایل این جی کنٹریکٹ اربوں روپے کاہے،حکومت کوپارلیمنٹ میں بتانا چاہیے، اللہ سے ایک باری مانگ رہا ہوں اس ایک باری میں کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا ، ان سب کو پتہ ہے کہ میں آگیا تو یہ بچ نہیں سکیں گے ۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو ۔ 1970 کے بعد سے پاکستان نے کوئی شفاف الیکشن نہیں ہوا ۔ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی یہ کیسی جمہوریت ہے ۔ پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بل پاس کرتی ہے ۔ دنیا میں کہیں مجرم کو پارٹی سربراہ بنانے کے لئے بل پاس نہیں ہوتا ۔ ہائی کورٹ مجھے الیکشن کمیشن میں پیش ہونا کا کہے گی تو میں پیش ہو جاؤں گا ۔ اگر مجھے سپریم کورٹ نے نااہل کیا تو میں آرام سے اپنا بوریا بستر پیک کرکے چلا جاؤں گا ۔ یہ شور نہیں مچاؤں گا کہ مجھے کیوں نکالا ۔ ہم سے چیئرمین نیب پر مشاورت نہیں کی گئی ۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے ڈرامے کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے ۔ شہباز شریف نے تبدیلی کے نام پر پولیس کو ڈاکیا بنا کر رکھ دیا ۔ ہم اشتہاروں میں نہیں حقیقت میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے ۔

نواز شریف اور زرداری ایک دوسرے کی وجہ سے بچے رہے ۔ آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ پولیس میں عہدے بکتے ہیں ۔ عزیر بلوچ نے کہا کہ وہ فریال تالپور کو بھتہ بھجوایا کرتا تھا ۔ میں خدا سے اپنے لئے ایک باری مانگ رہا ہوں اس میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ۔ ان سب کو پتہ ہے کہ میں آگیا تو یہ بچ نہیں سکیں گے ۔ یہ جانتے ہیں کہ ان کو اب اڈیالہ جیل جانا پڑے گا ۔ ڈان لیکس نریندر مودی کا ایجنڈا ہے ۔ چوری بچانے کے لئے عدالت اور فوج کو برا بھلا کہا جا رہا ہے ۔

یہ لوگ فوج کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ۔ ان لوگوں کو جسٹس قیوم جیسے ججز چاہئیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شوکت عزیز شاہد خاقان عباسی سے تگڑا وزیر اعظم تھا ۔ میگا پراجیکٹس کے لئے قرضے لیے گئے ۔ یہ میگا پراجیکٹس کمیشن کے لئے بنائے گئے اوران میں بے انتہا کرپشن کی گئی ۔ یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے اداروں کوبدنام کررہے ہیں،میں پاکستان کا ترجمان ہوں،اپنے ملک کی ترجمانی کروں گا،خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت سے دوستی کی وجہ سے نوازشریف کوسزادی جارہی ہے،شہبازشریف کے ڈرامے کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے،

ہم سے چیئرمین نیب کے معاملے پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی،عارف علوی اورمیری بات چیت بھی آئی بی نے ٹیپ کی تھی،ایل این جی کنٹریکٹ اربوں روپے کاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…