اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجھے دکھ صرف اس بات پر ہواکہ کہا گیاکہ معیشت بری نہیں تو اچھی بھی نہیں،ہمیں اب مایوسی کو امید میں بدلنا چاہیے،اتحاد سے ہی ہم نے معیشت کا رخ موڑا ہے،تمام عسکری و سول قیادت نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں ملتی ہے،وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں پر اعتماد ہوں اور دنیا کا اعتماد بھی بحال کریں۔ہفتہ کو یہاں سے جاری اپنے
ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مجھے دکھ صرف اس بات پر ہوا کہ کہا گیا کہ معیشت بری نہیں تو اتنی اچھی بھی نہیں ہے،ہمیں اب مایوسی کو امید میں بدلنا چاہیے،اتحاد سے ہی ہم نے معیشت کا رخ موڑا ہے،تمام عسکری و سول قیادت نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں ملتی ہے،مثبت پہلوؤں کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے یک آواز ہونا چاہیے اور وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں پر اعتماد ہوں اور دنیا کا اعتماد بھی بحال کریں۔