پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت پر خودکش حملہ،نئے انتخابات، عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ والے اپنی ہی حکومت پر خود کش حملہ کر رہے ہیں ، حالات نئے انتخابات کی طرف جارہے ہیں ،انتخابات سے قبل اپنی غلطیوں کا جائزہ لے کر حکمت عملی تیار کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عمران خان نے لاہور کی قیادت اور کارکنان کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتخابات سے قبل اپنی غلطیوں کاجائزہ لے کر حکمت عملی تیار کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی جماعت پر خود کش حملہ کر رہے ہیں جس کے باعث حالات عام انتخابات کی طرف جارہے ہیں۔ ہمیں اب آئندہ عام انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبہ بندی او رتیاری کرنی ہے ۔ملاقات میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عبدالعلیم خان ،اعجاز احمد چودھری ،ولید اقبال ،ڈاکٹر نوشین حامد ، حماد اظہر ،اشتیاق ملک اور دیگر بھی موجود تھے ۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں عمران خان کو حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ عمران خان نے ضمنی انتخاب میں کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مثبت نتائج پر مبارکباد دی ۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے این اے 120میں (ن) لیگ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین نے بھرپو رانتخابی مہم چلائی ۔ پی ٹی آئی (ن) لیگ کے قلعے میں بڑا شگاف ڈالنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…