اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

افغانستان کو کس چیز کی پیشکش کی؟خواجہ اصف نے وضاحت کردی،تفصیلات جاری

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے ٗہمیں معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی جائیں تو ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں گی ٗالزمات سے مسئلے کے حل میں مدد نہیں ملے گی ٗ الزامات لگانے سے گریز کیا جائے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ افغانستان سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی

موجودگی کے حوالے سے اگر ہمیں معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی جائیں تو ہماری مسلح افواج ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے 40فیصد علاقے پر طالبان قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے یا پناگاہیں موجود نہیں اس لیے ہم پر بلاوجہ اور زبانی کلامی الزام نہ لگایا جائے اور نہ ہی ان الزامات سے مسئلے کے حل میں کوئی مدد ملے گی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کے بارے میں پاکستان نے امریکا کو بھی آگاہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…