منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

جو کہا ٹھیک کہا بلکہ اب یہ بھی کہتا ہوں،احسن اقبال ڈی نے جی آئی ایس پی آر کیخلاف مزید بھی بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے جس کی گواہی دنیا دے رہی ، میرا بیان کسی کے خلاف یا محا ذ آرائی نہیں بلکہ نشاندہی کی تھی کہ ہر شعبہ کا اپنا دائرہ اختیار ہے ٗ معیشت پر وزارت خزانہ، منصوبہ بندی یا حزب اختلاف تبصرہ کر سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہاکہ دیگر سرکاری اداروں کو محتاط ہو نا چاہیے

کیونکہ پھر دشمن ایسے بیانات کو لے کر پاکستان کی عالمی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔ آدھے گلاس کو بھرا ہوا بتا کر امید دلائیں مایویسی نہ پیدا کریں۔اس سے قبل وزیر داخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سی پیک کے تحت دو ہائڈل منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دیامربھاشا ڈیم کیلئے پرویزمشرف اور یوسف رضاگیلانی نے افتتاح کیا تاہم زمین نہ حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایل این جی کے تین منصوبے شروع کیے ہیں اور اس کے تحت3600میگا واٹ انرجی حاصل ہوگی ٗاس سرمایا کاری سے ملک میں انرجی کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ 2030تک پاکستان دنیا کے 20بہترین معیشت والے ممالک میں شامل ہوگا۔علاقائی روابط بڑھنے سے پاکستان تجارتی مراکز کا مرکز ہوگا۔ پاکستان میں لوگوں کا انداز زندگی بہتر ہورہاہے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بتایا کہ چین سمیت مختلف ممالک سے سرمایا کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہاہے۔ انھوں نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب 2013میں جب حکومت شروع کی تو لوگوں نیکارکردگی پر شک کیا، کئی سقراط اور بقراطوں نے سوا لات اٹھائے کہ کیا یہ لوگ ملک کیحالات بدل پائیں گے۔احسن اقبال نے بتایا کہ ہم نیان سقراطوں اوربقراطوں پر توجہ نہ دی اور کام کرکے دکھایا، ملک میں انرجی ، معیشت اور سیکیورٹی صورتحال کوبہتر کیا۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں سیاحت تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے اور گزشتہ سال 10 لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا اس کے علاوہ گزشتہ 2 سال میں یوم آزادی منانے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے گئے ۔احسن اقبال نے بتایا کہ ہم صنعتوں کی بہتری کیلئے چار اہم اقدامات کررہے ہیں جن سے مزیدملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے لوڈشیڈنگ اور بجلی کی کمی پر قابو پالیا ہے ٗتعلیمی معیار بہترکرنے کیلئے قابل اساتذہ کی ضرورت ہے ٗ ہمیں امید ہے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…