اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ ارکان اسمبلی کی لاٹری لگ گئی، تنخواہوں میں ناقابل یقین اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی وزراءکی تنخواہ 150گنا بڑھا دی اور ساتھ ہی ساتھ چیف منسٹر، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ اور مراعات میں بھی تین سو گنا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد سپیکر کی تنخواہ 80 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ جبکہ صوبائی وزراءکی ماہانہ تنخواہ 24 ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
ہاﺅس رینٹ اور دیگر الاﺅنسز کی صورت میں ماہانہ ایک لاکھ روپے ملیں گے اس کے ساتھ ساتھ پانچ سو لیٹر پٹرول، ٹیلی فون، گیس اور بجلی کے بلوں کی مفت ادائیگی اور مفت میڈیکل کی سہولت بھی انجوائے کریں گے۔ واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافہ جولائی 2016 سے کیا جائے گا جس سے غریب عوام کے امیر نمائندے خزانے کو 30 کروڑ کا جھٹکا لگائیں گے اور پھر خزانے کو بھرنے کے لئے غریب عوام پر مختلف طرح کے ٹیکس عائد کئے جائیں گے جبکہ رواں بجٹ میں مزدور کی تنخواہ چودہ ہزار سے پندرہ ہزار کی گئی تھی ۔