منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ایسا بیان دشمن دیتا ہے ۔۔۔؟ احسن اقبال کے ریمارکس پر آصف غفورنے ایسی بات کہہ دی کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ترجمان پاک فوج کے معیشت سے متعلق بیان پر ردعمل کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ وزیر داخلہ کے بیان پر بطور سپاہی اور پاکستانی مایوسی ہوئی، کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا،

کہا گیا ایسا بیان دشمن دیتا ہے، انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے بیان میں یہ نہیں کہا کہ معیشت غیر مستحکم ہے ٗاگر سیکیورٹی اچھی نہیں ہوگی تو معیشت بھی اچھی نہیں ہوگی۔جوکچھ کہا وہ سکیورٹی اور معیشت سے متعلق ہونے والے سیمینار کا خلاصہ تھا اپنے الفاظ پر قائم ہوں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ صرف پاک فوج نے کام کیا ہم سب نے بہت کام کیا ہے ٗکوئی بھی ادارہ اکیلا کام نہیں کرسکتا ، سیمینار میں سویلین افراد بھی آئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کی معیشت گر گئی ہے ٗ کراچی میں سیمینار میں بہت بڑے بڑے معاشی ماہرین آئے تھے، میں نہیں سمجھتا کہ سوال سیمینار پر ہونا چاہیے بلکہ سوال اس سیمینار کے نتیجے پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط ملک کیلئے تمام شہریوں کو ذمہ داری سے ٹیکس ادا کرنا چاہیے، ٹیکس کیلئے جاری کیے گئے نوٹسز پر صرف 39 فیصد ریکوری ہوئی جبکہ سرکاری ملازمین سے 60 فیصد ٹیکس کی وصولی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے ہر قسم کا استحکام ضروری ہے، معیشت بہتر ہوگی تو قومی سلامتی سے متعلق فیصلے بھی بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں رینجرز کا آپریشن سول حکومت کی منظوری سے شروع ہوا، ریاستی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور پاک فوج ہر ادارے کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…