راولپنڈی (آن لائن)موٹروے پولیس نے بروقت کاروائی کے دوران راکٹ لانچر برآمد کر کے موٹر وے کو بڑے حادثہ سے بچا لیا اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ کی صفائی پر مامور عملے کو صفائی کے دوران صوابی ایم ون پر 7راکٹ لانچر ملے
جس کی فوری اطلاع موٹر وے پولیس کو دی گئی موٹر وے پولیس کے مطابق تمام راکٹ لانچر قابل استعمال ہیں جنہیں موٹر وے کے نیچے چھپایا گیا تھا اس موقع پر بم ڈسپوزل سکوارڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے تمام راکٹ لانچر اپنے قبضہ میں لے لئے ۔