اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

اربوں روپے کے قرض میں ڈوبے اس ادارے کو ہم پاؤں پر کھڑا کر دیتے ہیں۔۔۔آئی ایس آئی میدان میں آگئی،ملازمین میں خوشی کی لہر

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی(آن لائن) انٹر سروسز انٹیلی جنس کا 14رکنی وفدکل پاکستان سٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان کو ادارے کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کے علاوہ فولاد سازی کے سب سے بڑے ادارے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ سٹیل انڈسٹری کے ذرائع حساس ادارے کے دورے کو پاکستان سٹیل کی بھرپور بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ایک قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ پاکستان سٹیل کے

معاملات فوج کے ماتحت کسی ادارے کو سونپ دیئے جائیں۔ اس حوالے سے فوجی فاؤنڈیشن اور ایف ڈبلیو او کا نام لیا جا رہا ہے۔میڈیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی کا وفد بدھ کی صبح پاکستان سٹیل پہنچے گا جہاں اس کا خیر مقدم قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر اور ادارے کے دیگر سینئر افسران کریں گے۔ قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر، قائم مقام چیف فنانشل افسر، کارپوریٹ سیکریٹری اورانچارج پی پی اینڈ سی وفد کو آپریشنز بلڈنگ کے کانفرنس ہال میں ادارے کے تکنیکی معاملات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کو ادارے کی پیداواری استعداد، ملازمین کی تعداد، پلانٹ کی صورتحال اور دیگر تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔ منیجر سیکیورٹی وفد کو سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے۔وفد کیلئے پلانٹ کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ظہرانے کے بعد وفد ادارے سے رخصت ہو جائے گا۔ پاکستان سٹیل میں جون 2015 سے پیداواری عمل مکمل طور پر بند ہے۔ ادارے کے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے ادارہ اربوں روپے کے قرضوں تلے دبا ہوا ہے۔ اس وقت ادارے کا کوئی سربراہ نہیں۔ تمام معاملات ایڈ ہاک بنیاد پر چلائے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…