اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان نا اہلی کیس میں صرف وکلا کے دلائل مکمل ہوئے ہیں ابھی کئی قانونی سوالات پوچھنے باقی ہیں۔ بدھ کو جہانگیر ترین نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان ٗمیاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کے کیس میں سماعت مکمل نہیں ہوئی بلکہ ابھی
صرف وکلاکے دلائل مکمل ہوئے ہیں ٗکئی قانونی سوالات ہیں جوہمیں ابھی پوچھنا پڑیں گے۔ حنیف عباسی کے وکیل شیخ اکرم نے کہاکہ صرف پوچھنا چاہتا ہوں کہ عمران خان کے مقدمے کا فیصلہ کب تک آجائے گا؟‘ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جتنا جلد کندھوں سے بوجھ اتر جائے بہتر ہوتا ہے ٗگزشتہ رات بھی 8 بجے تک ایک کتاب اوراس حوالے سے فیصلہ جات دیکھتے رہے ہیں۔